انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار


 انگور بڑا مفید غذائی اجزاءسے بھرپور پھل ہے ایک چھٹانک انگور میں  حرارے قوت ہوتی ہے جو حضرات  طاقت  کے لیے گلوکوز کا استعمال کرتے ہیں انہی  اس کی بجائے انگور کا استعمال شوق سےکرنا چاہیے کیونکہ اس میں گلوکوز کے علاوہ دیگر غذائی اجزاء اور حیاتین بھی ہیں یہ ملٹی وٹامن ہوتا ہے یہ معدہ کو طاقت دیتا ہے معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے خون کو بڑ ھتا ہے اس لیے خون کی کمی کی صورت میں انگور بڑا موثر ہے قبض کو دور کرتا ہے جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہو ان کو رات سوتے وقت نصف پاو انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے انگور جسم کو تندرست رکھتا ہے گردے کی بیماریوں میں مفید ہے اس کے استعمال سےگردون کو طاقت ملتی ہے  دل کے درداور بے ترتیب دھڑکن میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے انگور کا جوس آدھے سر کے درد کا موثر علاج ہے آدھے سر کے درد میں انگور کا جو صبح شام استعمال کرنے کا مشورہ ہے انگور کےپتے بھی بطور  دوا استعمال کیے جاتے ہیں یہ کالی کانسی استسقا(پیٹ میں پانی بھر جانا جوڑوں کے درد میں مفید ہے ان بیماریوں میں انگور کے پتوں کا جوشاندہ صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے 

نکسیر:میٹھے انگور کا رس نکال کر اس کو ناک میں ڈال کر اوپر کو سانس کے ساتھ کھنچونے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے 

آنکھیں دیکھنا :کھٹے انگور کا پانی نکال کر ڈرا پر وغیرہ سے دو دو بونددکھتی ہوہوئ آنکھوں میں ڈالنے سے آرام آجاتا ہے 

کھانسی :مغز با دام ایک تولہ ملٹھی پسی  ہوئی  ایک تولہ منقی بیج نکال کر ایک تولہ سب کو پیس کر چنے کے برابر گولیاں  بنا لیں اور ایک  ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں کھانسی انشاءاللہ دور ہو جائے گی 

لیکوریا:لیکوریا اور بدہضمی قبض سردرد کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح وشام استعمال کرنا مفید ہے 

خوبصورتی کے لیے :خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایکسٹر یکٹ      جلد کو نرمی چمک اور غذائیت مہیا کرتا ہے  اس کے لیے انگور اور شہد کو مکس کر لیں پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں پھر اچھی طرح دھو کر کریم کیا لگالین خشک جلد کے لیے مفید ہے 

بال گرنا بال جھڑ یعنی گنج کے لیے کشمش عمدہ ایک حصہ ایلوا آدھا حصہ لے  کر کھرل  میں خوب پیس لیں اور پانی شامل کر کے لیپ لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال گرنا بند ہوجاتے ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

سبز چائے کے فوائد

کچن سے حسن آیے طریقہ ھم بتاتے ہیں