نزلہ زکام سے بچاؤ اور آسان علاج کی تد1بیر
1۔ کم از کم ایک ماہ تک ناشتے کے دو گھنٹے بعد مچھلی کا تیل آدھا چائے کا چمچ یا اس کا کیپسول ایک عدد روزانہ ضرور استعمال کریں ٢-نومولودیا ایسے بچے جو بار بار نزلے میں مبتلا ہورہے ہو انہیں بھی ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے تین قطرےروز پلائیں
3-روزانہ شام یا رات مٹھی بھر بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھانا مفید ہے اور پھر ایک گھنٹے تک پانی نہ پیا جائے
٤-شہد؛ دار چینی اور خشک میوہ استعمال کریں
5-میٹھی دانہ سینے کا بلغم بنانے سے روکتا ہے میٹھی دانے کے قہوہ میں شہد ملا کر پیں مسلسل استعمال سے دائمی نزلہ بھی ختم ہوجاتا ہے
6-گلے کی خرابی کے لیے رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ ثابت کالی مرچ لینے سے افاقہ ہوتا ہے
نزلہ و زکام کے لیے لہسن کی چٹنی کھانا بے حد مفید ہے بیسنی روٹی بھی ا کسیر ہے
جنوری میں یاد رکھنے کی باتیں !
حکام سے متاثرہ افراد سے کم از کم دو پانچ گز کے فاصلے پر ہیں ورنہ آپ کی آپ بھی اس کی زد میں آجائیں گے ٢-یہ صرف موسم سرما کا عارضہ نہیں بلکہ فضا میں نمی کی کمی اور سردیوں میں ٹھنڈی ہوا سے بھی وائرس پھیلتے ہیں ٣نزلہ زکام کے وائرس کی اب تک 250سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں جو زیادہ تر متاثرہ شخص کی کھانسی چھینک یاتھوک سے پھلتے ہیں 4-ایسی جگہ ہاتھ لگانے سے جہاں متاثرہ شخص کے جراثیم موجود ہو اور وہی ہاتھ دھوئے بغیر کھانے پینے سے بیمار ہونے میں دیر نہیں لگتی 5-
رش والی جگہ پر جب بھی جائیں ماسک کا استعمال کریں
6-جب بھی باہر سے آئین اچھی طرح ہاتھ اور منہ دھوئیں ناک میں پانی بہا ءیں روزانہ رات سوتے وقت اور صبح اٹھ کا ناک میں ہلکی سی ویز لین یازیتون کا تیل ضرور لگائیں
Comments
Post a Comment