مضبوط جسامت پرسکون اعصاب چاہےتو کیلے کھائیں
دنیا میں بہت سے لوگوں کو کیلے پسند نہیں ہیں اور ممکن ہے ان لوگوں میں اپ بھی شامل ہوں لیکن اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ کیلے کی طرف اس طرح نہ دیکھیں گے جسےپہلے دیکھا کرتے تھے کیلاکھاتے ہی جسم میں فوری توانائی کی مسلسل فراہمی شروع ھوجاتی ھے اور یہ توانائی بھی ایسی ہوتی ہے جو محسوس ہو ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کے صرف دو کیلے کھاکر جسم میں اتنی توانائی بھر جاتی ہے اپ 90منٹ تک سخت محنت والا کام انجام دے سکتے ہیں لہذا اس بات پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ دنیا کے ممتاز کھلاڑی و کا سب سے پسندیدہ پھل کیلا ہے یہ وہی پھل ہے جسے دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے لیکن یہ صرف توانائی فراہم کرکے ہمیں فٹ نہیں رکھتا بلکہ متعدد قابل ذکر بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے محفوظ رکھنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے اس کی یہی خوبیاں اس سے ہماری روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کا تقاضا کرتی ہے ڈیپریشن :ایک فلاحی تنظیم نے حال ہی میں ذہنی افسردگی اور یاسیت شکار افراد سروے کیا تھا جنہوں نے بتایا کیہ کیلا کھانے کے بعد انکی طبیعت میں فرحت کا احساس ہوا اور مایوسی بڑی حد تک دور ہو گی اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلے میں ایک پروٹین شامل ہوتا ہے جیسے جسم میں تبدیل کر دیتا ہے یہ وہ کیمیائی مرکب ہے جو آپ کو سکون کا احساس بخشتا ہے آپ کے موڈکو بہتر بناتا ہے اور عمومی طور پر آپ خود کو اب خود کو شادان کو محسوس کرتے ہیں نسوانی تکالیف:کے بلوغت کے بعد خواتین کو ہر ماہ ایام کے مرحلےسے گزرنا پڑتا ہے جس میں بعض اوقات جسمانی علامات کے ساتھ جذباتی علامتین بھی دیکھی جاتی ہیں ان نسوانی تکلیف کو (پییمایس)کہا جاتاھے جس سے بچنے کے لیے خواتین کو کبھی کھبی دواون کا سہارا بھی لینا پڑتا ہے لیکن انہیں چاہیے کہ گولیوں کو بھول جائیں اور ایک کیلا کھا لیا کریں اس میں شامل وٹامن بی چھ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سطح پر لاتا ھے جس سے موڈخوشگوار ہو جاتا ہے
خون کی کمی :ہوتی ہیں خواتین عام طور پر خون کی کمی کا شکار ہوتی ہیں خون کے ایک انتہائی اہم جزو ہیموگلوبن کی کمی سے خواتین بے شمار مسائل کا شکار ہوسکتی ہیں کیلےمیں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ خون میں شامل ہیوگلوبن کی پیداوار کو متحرک کردیتا ھے اور یون اینمیا کی شکار خواتین کی مدد ھوتی ھے بلڈ پریشر :گرم خطون میں کاشت کیا جانے والا یہ پھل اپنے اندر پوٹاشیم کی قابل ذاکر مقدار رکھتا ھے جبکہ اس میں نمک کی مقدار بہت کم ھوتی ھے اس لحاظ سے بلڈ پریشر کم کرنے کیلے اسےمثالی پھل قرادیاجاسکتاھے دماغ طاقت : انگلستان کے ٹوءکن بام سکول کے 200طلبہ پر اس سال یہ تجربہ کیا گیا کہ انہیں ناشتہ بریک اور لنچ مین کیلے کھانے کی تاکیدکی گئی جس کے نتیجے میں ان کی ذہنی صلاحیتوں پر اچھا اثر پڑا اور انہوں نے ان میں امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ریسرچ سے یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے پوٹاشیم سے بھرایہ پھل طالب علموں کی دیکھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور انہیں چوکس رکھتا ھے قبض :کیلے میں چونکہ ریشہے فابرکی بہتات ہوتی ہے اس لیے انتون کی تحریک کو یہ بحال رکھتا ھے قبض میں مبتلا افراد کیلے کھا کر قبض کشا دواؤں کے بغیر اپنا یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں
سینے میں جلن تیزابیت :کیلا کھانے سے جسم میں قدرتی طور پر تیزابی مادے تحلیل ہو جاتے ہیں اس لئے جب کبھی آپ کو سینے میں جلن کی شکایت ہے تو یا کھٹی ڈکاریں ارہی ہوں تو کیلا کھا لیں آرام ملے گا
دوران حمل جی متلانا: وہ حاملہ خواتین جو کا شکار ہوتی ہیں یعنی صبح اٹھتے ہی ان کا جی متلا نے لگتا ہے یا ابکائیاں آنے لگتی ہے وہ صبح ناشتے اسی طرح دوپہر کے کھانےاور رات کے کھانے کے مابین کیلا کھا لیا کریں تو اس سے خون میں شکر کی کی سطح بہتر اور متلی کی شکایت رفع ہو جاتی ہے اعصاب پرسکون : کیلے میں وٹامن بی کی قابل ذکر مقدار ہوتی ہے جس سے ہمارا حسابی نظام پرسکون رہتا ہے
السر:کیلے کا گودا چونکہ بے انتہا نرم اور چکنا ہوتا ہے اس لئے انتون کے عوارض مین اس کااستعمال مفید رہتا ہے خاص طور پر انتون کے زخم السر کے اند مال میں اس سے مدد لی جاسکتی ھے اسی طرح معدے میں تیزابیت اور سوزش کو بھی یہ اس کی اندرونی دیواروں پر حفاظتی لیپ چڑھا کر کم کر دیتاھے
Comments
Post a Comment