سر دردختم کرنے کیلے گولی نہیں غذا کا سہارا لیجے


 

سر درد ختم کرنے کے لئے گولی نہیں غذا کا سہارا لیجیے 

سردرد ایسا مرض ہے جس کی شکایت  اکثروبیشتر سنائی دیتی ہے طبی ماہرین ایسے تمام درد  جو سر کے پچھلے حصے یاگردن کے اوپر والے حصے یا آنکھوں اور کانوں کے بالائی حصے میں وقوع پذیر ہوتے ہیں ان کو سر دردکے زمرے میں شامل کرتے ہیں سردردکی کیفیت کبھی بھی اور کسی بھی وقت شروع نہیں ہوجاتی بلکہ کئی عوامل اس کی ابتدا کا باعث بنتے ہیں مثلا ماہرین کے مطابق پریشانی اور دباؤ سردر د شروع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے تقریبا  نوے فیصد خواتین و حضرات کسی بھی وقت ٹینشن لینے سے سر درد سے مبتلا ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ بے ارامی نیند کا پورا نہ ہونا بھی اس کی وجہ بن سکتے ہیں علاج کے مختلف انداز  غذائی بدپرہیزی پر قابو پائے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ غذا کی کمی بیشی سے آپ کو سر درد کا عارضہ لاحق ہے  تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اپنے غذائی پروگرام میں ردوبدل کیجئے کھانے کھانے کے فورا بعد لیٹنے سے پرہیز کریں اور دن کے اوقات میں پانی کی مقدار زیادہ کر دیں زیادہ مرغن اورکیفین  اور چیزوں کی زیادتی سے بچےمکمل فاقہ کشی یا کم کھانا آپ کے وزن کو کم کر سکتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ آپ سر درد کے مریض بن جائیں تو بہتر ہے کہ  ورزش سے اس مسئلے کو حل کیا جائے وٹامن اور نمکیات سے مدد لیں ماہرین غذائیات کے  مطابق غذا میں وٹامن بی کمپلیکس میگنشیم کیلشیئم  اور وٹامن  سی  کا استعمال سر درد کے ممکنہ حملوں کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے 
نباتاتی طریقہ علاج اپنا اپنائیے  روزمیری پودینہ کیمو مائل اور بالچھڑ جیسی مفید جڑی بوٹیوں کی چائے یا قہوہ کا استعمال سر درد کے دورانیے کو مختصر کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ نیم گرم سیب کا رس  یاگرم پانی میں لیموں ڈال کر پینا اور کھانے میں سبز سلاد اور ٹماٹر کا استعمال بھی مفید ہو سکتا ہے برہمی  نامی بوٹی یونانی اور طب مشرق میں سردرد کے علاج کےلے  استعمال میں لائی جاتی ہے 
خوشبو سے علاج  تیز  خوشبوؤں  سے حساسیت سردرد شروع کر سکتی ہے لیکن بعض قدرتی خوشبوئیں سردر دکے خاتمے اور سکون کا باعث بھی بنتی ہیں خوشبو سے مختلف ذہنی بیماریوں اور درد کے خاتمے کا باعث بھی بنتی ہیں  خوشبو  سے مختلف ذہنی بیماریوں اور درد کے خاتمے کے لیے کیا جانے ولاعلاج اہستہ اہستہ ا مقبولیت پآتا جا رہا ہے پیپر منٹ لیو نڈر اور کیمومائل کےخوشبودار تیلوں کامساج یا ان کی بھاپ لینا نہ صرف سکون اور ہوتا ہے بلکہ سر درد میں افاقہ دیتا ہے  . مراقبہ یا یو گا دونوں کو آزمائیے  فطری طریقہ علاج کے سلسلے میں مراقبہ یوگا کی ہلکی پھلکی ورز ش سے نہ صرف آپ کے اعصابی   تناؤ کو کم کرتی ہیں بلکہ اگر آپ ان کو اپنے معمول میں شامل کر لیں تو یہ جسم میں قدرتی طور پر موجود درد کم کرنے والے عناصر کی تقویت کا باعث بن جاتی ہے جو کہ آپ کو درد کے حملوں سے محفوظ رہنے میں مدد دیتے ہیں انداز نشست و برخاست کو بدلیے  بہت دیر تک ایک انداز میں بیٹھ کر کام کرنا آپ کے اعصاب کو تھکا دیتا ہے وہ تمام حضرات جو دفتروں میں کام کرتے ہیں  دن کے خاتمے پر سر میں درد اور بھاری پن کی شکایت کرتے ہیں کام کرنے کے اوقات میں ہلکی پھلکی چہل قدمی اور درست انداز نشست آپ کو اس سے نجات دلاسکتا ہے 

Comments

Popular posts from this blog

انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار

سبز چائے کے فوائد

کچن سے حسن آیے طریقہ ھم بتاتے ہیں