دھنیاآپ کے خاندان کے لیے کتنا اہم ہے
جو خواتین کام کاج کرتے وقت خصوصا کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتا ہوا محسوس کریں گرمی سے ہاتھ پاؤں بے جان ہو رہے ہو ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالیں دھنیا سبزمشہورمعروف سبزی ہے جو ہمارے ہاں انتہائی ارزاںہیں نرخوں پر فروخت ہوتی ہے قدرت نے قیمت کے حساب سے جتنی صغیر رکھی ہے فوائد میں اتنی ہی کبیر ہے دھنیا کشنیز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں کن زیرہ اور کشنیز کہتے ہیں بطور دوائی خوراک کشنیزخشک زیادہ سے زیادہ پندرہ گرام دھنیا 40 گرام تک اور پتوں کا پانی پیس گرام تک ایک وقت میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے خواتین سالن میں لذت اور خوشبو کے علاوہ سالن سبزدھنیا سےسجاتی ہے سلاد کا اہم اور مفید جز شمار ہوتاہے دھنیا سبز کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے دھنیا سبز کی چٹنی میں ٹماٹر اور انار دانہ ملا کر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ میں اچھی ہوتی ہے وہاں امراض معدہ میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے دھنیا سبز کے تخم جن کو خشک دھنیایا کشنیز کہتے ہیں مصالحہ جات کے علاوہ ادویہ میں بکثرت استعمال ہوتا ہے دھنیا خشک بھی غذا کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے دھنیا سبز اطباء کرام کے نزدیک مزاجا سرد خشک مرکب القوی گھریلو خواتین دھنیا کا استعمال اپنی دانش میں صرف خوشبو اور لذت کے علاوہ خوش نمائی کے لیے استعمال کرتے ہیں ان مستورات کو یہ علم نہیں کہ وہ دھنیا کا اپنے خاندان اور بچوں کو سالن کے زہریلے اثرات سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہیں انہیں مختلف بیماریوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں اسی طرح اناردانہ نمک ا وردھنیا کی چٹنی بنا کر دسترخوان کی سجاوٹ کی جائے یہ چٹنی بطور سالن اور دیگر سالن وغیرہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاتی ہے جو خواتین کام کاج کرتے خصوصا کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبر اہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتاہوا محسوس کریں گر میں سے ہاتھ پاؤں بے جان ہو رہے ہو ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالین چند قطرے ایک چمچہ گلوکوز آدھا گلاس پانی میں ملا کر پی لین درد سر زیادہ محسوس کریں تو پتون کو رگڑ کر پیشانی اور کنپٹیون پر لیپ کریں فورا افاقہ ہوگا بعض لوگوں کو گرمی یا گرمی میں چلنے پھرنے کی وجہ سے چکر انے لگتے ہیں وہ اصحاب دھینا سبز پانچ گرام مصری دس گرام الاءچی خورد ایک عددرگڑ کر گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پین اور فائدہ اٹھاءین نیند نہ انے کی کءی وجوہات ہیں اگر شکایت پرانی ہو اور مختلف ادویات
خاص طور پر نیند اور ادویات کا بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود نیند نہ اے تو معالج سے رابطہ کریں اس کی ہدایات پر عمل کریں نیند شکایت عام ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر استعمال کریں انشاءاللہ گرمی گھبراہٹ سے نیند نہ آنے کی شکایت ختم ہوکر پرسکون نیند آئے گی دھنیا سبز کا پانی سو گرام چینی سفید سو گرام ملا کر شربت تیار کریں ٹھنڈا کرکے محفوظ رکھیں چار چار چمچ آدھا گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں اور پرسکون نیند کے مزے لوٹیں گرمی کی آدھی اندرونی ہے حرارت بدن کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہو جاتی ہے ایسی صورت میں صرف آنکھوں میں جلن اور خارش اور پانی نکلتا ہے اس مرض میں دنیا کمال کا کام کرتا ہے اپ سبز دھنیا رگڑ کر آنکھیں بند کر کے پلکوں پر لیپ کر لیں چند منٹوں میں آرام راحت محسوس کریں گے اس کے علاوہ سبز دھنیا کا پانی ١٠گرام کافور ایک گرام عرق وگلاب بیس گرام میں ملا کر صاف ڈرا پر بھر لے اور وقفہ وقفہ سے ڈالے انشاءاللہ آشوب چشم کو مستقل افاقہ ہوگا گرمی دانوں میں سکول جانے والے بچوں یا گرم مزاج کے لوگوں کو اکثر نکسیر کی شکایت ہو جاتی ہے اتنا خون نکلتا ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتا اس سلسلے میں مکمل علاج کے لیے معالج سے رابطہ کریں البتہ فوری طور پر ٹھنڈا ٹھنڈا سر پر لیپ کریں لیپ کر لیں
سبز دھنیا کا پانی نکال کر مصری سے میٹھا کر کے وقفہ وقفہ کے ساتھ پلاءین اسی طرح سبز دھنیا کا پانی چند قطرے پھٹکڑی سے تر کرکے ناک میں ڈالے انشاءاللہ نکسیربند ہو جائے گی موسم گرما میں بچوں کو سلاد کے طور پر سبز دھنیا ضرور استعمال کرائیں اکثر امراض گرمی سے محفوظ رہتے ہیں
Comments
Post a Comment