بچوں کو باہر کی چمک دمک اور برائیوں سے بچانے کا گُر


 بچوں کےماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ھوے چھوڑنا ان کے دماغ کی نشوونما کیلئے نقصان دہ ہے اس سے  ان  کے دماغ میں سٹریس  ہارمونز کی پیداروار بڑھ جاتی ھے بچوں کی نشوونما اور پرورش سے متعلق طبی  ماہرین کا کہنا ھےکے  بے راہروی کا شکار مردوں کے بچے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہہیں ایسے بچے انتقام کے طور پر یا تو باپ کی راہ پر چلتے ہیں پڑتے ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں ماہرین کے مطابق بچوں کو اس صورتحال سے بچانے کے لئے خاندان اقدار کو ٹوٹ پھوٹ کے  عمل سے بچانا نہایت ضروری ہے ماہرین کے طب کےمطابق

بچپن میں بے چینی کی حالت میں نیند کرنے والے بچے بڑےہو کرنشہ اور ادویات اور شراب نوشی کی طرف اسانی سے راغب ہوسکتے ہیں تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے  نتائج جب ١٨سال بعد چیک کیے گے تو معلوم ہوا کہ ان میں ٦٠فیصد بچے اس رجحان میں 

مبتلا تھے 

بچوں کو باہر کی دنیا سے بچانے کاگر:

بلوغت کے دور میں بچوں کا رویہ غیر معمولی انداز میں بدلنے لگتا ہے جو کہ ایک فطری عمل ہے اس لیے کہا جاتا ہے کہ ٹین ایجر بچوں میں جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کے بارے میں والدین کو شعور  ہونا چاہیے اور ان کا دوستانہ اور محبت بھرا رویہ اس عمر کے بچوں کو باہر کی دنیا سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے والدین  کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ سخت گیر یا جابر بننے کی بجائے بجانرم خو اور دوستانہ رویہ اپنائے 

پرسکون بچپن ہی کامیاب زندگی کی ضمانت :

ایک اور تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کے عادی افرادڈ پریشن اور مایوسی کا زیادہ شکار ہیں بہ نسبت  ان لوگوں کے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے ڈپریشن اور مایوسی سے نجات کے لئے چھ گھنٹے کی نیند لازمی ہے  چھ گھنٹے سے کم نیند لینے والوں میں عارضہ قلب ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بیماری زیادہ دیکھی گئی ہے جبکہ نو گھنٹے سے زیادہ نیند لینے والے افراد میں طبی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ زندگی کے ہر پہلو میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی  طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی درمیانی عمر کے لوگوں کو  دماغ کی بیماری الزائمیر کے خطرے سے بچا سکتی ہے ایک صحت مند اور کامیاب انسان کی زندگی کا دارومدار اس کے بچپن سے وابستہ ہے لہذا والدین کو اپنے تمام مشاغل اور مصروفیات پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور نشو و نما کو اولیت  دینی چاہیے بچے والدین کا آئینہ ہوتے ہیں لہٰذا اس آئینہ کو صاف رکھنا ضروری ہے 

Comments

Popular posts from this blog

انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار

سبز چائے کے فوائد

کچن سے حسن آیے طریقہ ھم بتاتے ہیں