گرما کھائیے 11 حیران کن فوائد پائیے
گرما کھائیے 11 حیران کن فوائد پائیے موسم گرما کا راحت بخش خوشبو اور ذائقہ سے بھرپور پھل گرما کھانے کے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ماہرین غذائیت کے مطابق گرمیوں کے لحاظ سے گرما ایک صحت بخش غذا ہے گرما کھانے سے حاصل ہونے والے متعد د فوائد مندرجہ ذیل ہیں ۔ پانی کی کمی سے بچاتا ہے ۔ گرما میں 90 فیصد پانی پر مشتمل پھل ہے استعمال سے گرمیوں میں ہائو کی ہائیٹڑر رہنے میں مدد ملتی ہے گرما منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے ۔ گرما میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے متاثرہ پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے ۔ بینائی کے لئے مفید ۔ گرما میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کی موجودگی کہ سبب بینائی تیز ہوتی ہے بینائی کے کمزور ہونے کی شکایت میں آرام ملتا ہے جن افراد کی بینائی کمزور ہے انہیں گرمیوں میں اس پھل سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ وزن میں کمی لاتا ہے ۔ گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اس لیے وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے اگر آپ ڈائٹ پلان کے ذریعے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور پھلوں کی بنسبت اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ شوگر کنٹرول کرتا ہے ۔ گرما کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے اس کے استعمال سے شوگر کے مریضوں میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے ۔ قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔ گرما میں وٹامن سی پاے جانے کے سبب اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور موسمی بیماریوں وائرل انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔ قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ۔گرماایک فرحت بخش غذا ہے گرمیوں میں اس کے استعمال سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے پیٹ کی متعدد بیماریوں سمیت قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ۔ گردوں میں پتھری کی شکایت کی کمی ۔ گرما میں اکسیکن اجزاء پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں گرما میں پانی کی وافر مقدار اور اس کے گودے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور گردے کی کارگردگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں ۔ حاملہ خواتین کے لیے بہترین پھل ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق خواتین کی صحت کے لئے یہ پھل آئیڈیل ہے خصوصا حاملہ خواتین کو اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیے گرما میں فولک ایسڈ پائے جانے کے نتیجے میں انسانی جسم میں موجود اضافی سوڈیم کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ دل کی بیماریوں میں مفید ۔ گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس میں موجود فائبر سے کولیسٹرول لیول کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے گرما میں خون کو پتلا کرنے کی خصوصیات پائےجانے کے سبب دل کی صحت برقرار رہتی ہے ۔ ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ میں مددگار ثابت . گر ما کھانے کے سبب خون میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں ترسیل ہوتی ہے آکسیجن متوازن مقدار میں دماغ تک پہنچتی ہے جس سے انسان خود کو ہلکا محسوس کرتا ہے اور ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ میں آرام ملتا ہے
Comments
Post a Comment