تربوز کے 9فوائد جو آپ کو بازار جانےپر مجبور کر دیں
تربوز کے فوائد جو آپ کو بازار جانے پر مجبور کر دیں اللہ تعالی نے انسان کے کھانے پینے کے لیے بے شمار نعمتیں پیدا کیا اور ان میں سے کچھ ایسی ہیں جس میں خوراک اور پانی دونوں کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے انہیں میں سے ایک ہےتربوز جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس میں موجود اجزا غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اسے کھانے سے نہ صرف پیاس ختم ہوتی ہے بلکہ بھوک سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے ویسے تو اس کے لاتعداد فوائد ہیں تاہم ان میں سے چند ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔ وٹامن سی اور اے سے بھرپور تربوز میں فی کپ 46 کیلوریز ہوتی ہے لیکن اس میں وٹامن سی اے اور کئی صحت افزا اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں ۔ پانی کی کمی پوری کریں ۔ پانی جسم کے لئے سب سے ضروری ہے اور روز کم از کم جسم کو آٹھ گلاس پانی ضرورت ہوتی ہے تربوز پانی کا بہترین متبادل ہے کیوں کہ اس میں پانی کی ۹۲ فیصد مقدار موجود ہوتی ہے اسی لئے یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ وزن میں کمی کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنے زائد وزن سے پریشان ہے تو تربوز کا استعمال کریں کیوں کہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ تربوز میں شامل پانی اور فائبر کی خاص مقدار جسم کو بھرپور غذائیں حجم فراہم کرتی ہے اور اس میں کیلوریز کم سے کم ہوتی ہے ۔ غذائیت سے بھر پور ۔ تربوز غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اس کے ایک کپ میں وٹامن سی اے میگنیشیم پوٹاشیم وٹامن بی ون بی فائیو سکس شامل ہوتے ہیں جو جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔ کینسر سے بچاؤ ۔ تربوز میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں شامل کو کر بیٹنا سن ای اور لیو پیین کی مقدار کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔ دل کے لئے مفید ۔ دل جو جسم کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا ہے تربوز اس کے لیے بھی بہت مفید ہے اس کا استعمال دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دل کی بیماریاں موت کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن تربوز ایسا پھل ہے جو کولسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے ۔ تربوز کا جوس ۔ تربوز کا جوس بھی جسم کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس میں شامل اجزاء جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں تحقیق کے مطابق ورزش کے بعد اس کا استعمال جسم کے لیے مفید ہے ۔ جلد اور بالوں کے لیے مفید ۔ تربوز کے فوائد صرف جسم کے اندرونی اعضاء کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ یہ بیرونی خوبصورتی کے لیے بہت مفید ہے تربوز کے استعمال سے جلد اور بال خوبصورت ہوجاتے ہیں ۔ نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے . بہتر نظام ہاضمہ کے لیے انسانی جسم کو دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے پانی اور فائبر تربوز میں ان دونوں کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے
Comments
Post a Comment