جلد بوڑھا کرنے والی نو عادات


 جلد بوڑھا کرنے والی نو عادات  ۔ کیا آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے آپ اپنی اصل  عمر سے زیادہ عمر رسیدہ نظر آتے ہیں اور اسی لئے آپ آئینہ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں  تو ان اسباب کا سبب جاننے لے جانے کے لئے آپ کو اپنی روزمرہ کے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا کہ آپ کیا اور کیسا کھانا کھاتے ہیں اور آپ کس انداز میں سوتے ہیں اور ایسی  کئی  عادتیں جو آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ کرتی چلی جاتی ہیں ماہرین ذیل میں بیان کی گئی چند ایسی عادتوں کا ذکر کرتے ہیں جن کے اپنانے سے آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں بہت ممکن ہے کہ آپ آل راؤنڈ رہوں  اور ایک وقت میں  کئی کام سرانجام دینے کی کوشش بھی کرتے ہو  یہی چیز آپ کی شخصیت میں اسٹریس کا باعث بنتی ہے زندگی میں ایک ساتھ بے شمار مسائل کو سلجھانے کے چکر میں آپ کی اپنی شخصیت کا  گھن چکر بن کر رہ جاتی ہے  حالانکہ عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے ملٹی ٹاسک ہونا یا ایک وقت میں کئی کام کر لینا اچھا ہوتا ہے لیکن دراصل اس طرح اپ  کوئی ایک بھی چیز یا کام نہیں کر پا رہے ہوتے بلکہ اپنے ذہنی دباؤ اور الجھنوں میں مزید اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے افراد کے دماغ میں موجود سیل  اس قسم کے مالیکیول پیدا کرتے ہیں جو  عمر بڑھنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ اثرات چہرے کے ساتھ ساتھ عضلاتی کمزوری کی صورت میں بھی سامنے آتے ہیں اس لیے کوشش کریں کہ جس وقت جو کام کیا جا رہا ہوں اس پر ہی فوکس رکھیں اور مکمل توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اسے مکمل کریں تا کہ آپ کا ذہن دوسری چیزوں یا کاموں میں نہ بٹھکے  یہ یکسوئی اور ارتکاز آپ کو دماغی طور پر بھی  سکون اور طمانیت کا احساس بخشے گی جس سے صحت پر مثبت اثرات ہوں گے     میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال   ۔ میٹھا شکر کی زیادتی بھی تیزی سے عمر میں اضافہ کا سبب بنتی ہے نہ صرف یہ بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں شو گر میں پائے جانے والے مالیکیول جسم میں موجود سیل میں پائے جانے والے پروٹین فائبر سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں  جو مٹھاس کی زیادتی سے تباہ ہو جاتے ہیں اس تمام پروسیس کوگلائیکیشن کہا جاتا ہے ہے  نتیجہ کے طور پر چہرے  کی  ٹون بگڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نچلے حصہ میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی لائنوں اور  جھریوں کا اضافہ ہوتا چلا جاتا  ہے  نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر پائے جانے والے مساموں کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اس لیے اگر آپ ایورگرین جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں تب  شوگر اور اس سے تیار کی گئی اشیاء سے دور ر ہیں   ۔ نیند کی کمی   ۔ نیند کا پورا نہ ہونا بھی عمر کی زیادتی کا سبب بنتا ہے نہ صرف  یہ بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے لگتے ہیں  اور آنکھیں سوجی ہوئی نظر آتی ہیں ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کم سے کم سات گھنٹوں کی مکمل اور بھرپور نیند صحت پرخو شگوار اثرات قائم کرتی ہے نیند کے لیے ضروری ہے کہ جیسے ہی آپ کو نیند آنے لگے آپ اپنا وقت کسی اور کام میں صرف نہ کریں مطالعہ ترک  کر دیں موبائل اف کردیں  اور بستر پر لیٹ جائیں  نیند کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اس سے دن بھر تھکن کا احساس غالب رہتا ہے ذہنی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے  یاد رہے کہ سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا کھا لیا کریں   ۔ ورزش کی پابندی نہ کرنا   اگر آپ دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ علامت صحت کے لۓ بہتر نہیں ایسے افراد جو اپنے دن کا زیادہ تر وقت کرسی  یا صوفے پر  بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں گردے کے امراض عام سی بات ہے  کوشش کریں روزانہ ورزش کی عادت پیدا ہو  ورزش کرنے سے نہ صرف اپ مندرجہ بالا بیماریوں  سے دور رہیں گے بلکہ آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا چاق وچو بند اور   چستی عمر کے اثرات کو کم کر دیتی ہے  آنکھوں کی حفاظت  چہرے کی جلد کی حفاظت اور خیال رکھنا نہایت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم آنکھوں کا خیال رکھنا ہے اس کے لیے   ائی کریم اپلائی کیا جاسکتا ہے پورے چہرے کی نسبت آنکھوں کے گرد کی جلد بہت   بریک اور پتلی  ہوتی ہے  جہاں سب سے پہلے عمر کے اثرات نمایاں ہوتے اور جھریوں کی  شکل میں نمودار ہوتے ہیں آنکھوں کے گرد حصہ کو موسچرائزر موسچرائزر رکھیں یہ آپ کی عمر کے   کئی سال کام کر دیتا ہے رات سونے سے قبل  ائی کریم  سے آنکھوں کے گرد انگلی کی مدد سے ہلکا مساج کریں اور اسے لگا رہنے دیں  میک اپ کا بے تحاشہ استعمال  میک اپ کا بے تحاشہ استعمال بھی چہرے کی تباہی کا سبب بنتا ہے یہ عمل بڑی تیزی سے عمر بڑھاتا ہے بہت زیادہ میک اپ اپلائی کرنا خاص طور سے ایسے میک اپ پروڈ کٹ استعمال کرنا جن میں ایل ملا ہوں اس دن کے مساموں کو بڑا کرتے انہیں تباہ کر دیتے ہیں کرنا جن میں ایل میں لا ہوا کل لا ہوا اس کھیل کے سامانوں کو بڑا کر کے اندر باہر کر دیتے ہیں  


Comments

Popular posts from this blog

انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار

سبز چائے کے فوائد

کچن سے حسن آیے طریقہ ھم بتاتے ہیں