کچنار کی کلیاں آپ کے دسترخوان کی زینت
کچنار کی کلی آپ کے دسترخوان کی زینت
موسم بہار کے اتے ہی کچنار کے درخت میں کلیان میں اپنی بہار دکھاتی ہیں اسے عام لوگ کچنال بھی کہتے ہیں ان کے کلیاں پھول بننے سے پہلے توڑی جاتی ہیں چھ سات ہفتوں کے بعد کچنار بازار سے غائب ہو جاتی ہے اس کی کلیاں سیدھی اور نکیلی میں ہوتی ہیں ان میں بیج ہوتے ہیں یہ پھلیاں بھی کھانے کے کام آتی ہیں
کچنار کی کلیاں چھلکا گوندا دویہ میں کآرمد ثابت ہوتے ہیں اس کی تاثیر سرد و خشک ذائقہ ترشی مائل پھیکااور تیز ہوتا
ہے مزاج سرد خشک ہونے کی وجہ سے پکاتے وقت گھی زیادہ ڈالنا چاہیے دہی ڈال کر بھوننے سے ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے پھلیوں کا اچار ڈالا جاتا ہے ایک پاؤ کچنار کی پھلیوں میں دو روٹیوں کے برابر غذائیت نمکیات اور وٹامن سی ہوتا ہے یہ تین سے چار گھنٹے میں ہضم ہوتی ہے حکیم معدے اور آنتوں کی طاقت اسہال بند کرنے اور سب سے بڑی بات یہ کہ خون کی تیزابیت دور کرنے کے لیے کچنار تجویز کرنے اور مریض کو اس کا سالن کھا کر صحت یاب کرتے ہیں جن مریض کی آنتوں میں زخم یاخارش ہو کچنار کی کلیوں کا سالن خمیری روٹیاں یا چاولوں کے ساتھ پورے موسم میں کھانے کے تاکیدکی جاتی ہے سنگرہنی کے مریضوں کے لیے کچنار بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس کے کھانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں جب موسم نہ ہو تو اس کا جوشاندہ بنا کر دی ہے پلاتے ہیں بدہضمی خوانی بواسیر اور خواتین میں ایام کی کثرت میں آٹھ دس دن کچنار کا سالن پکا کر کھانے سے بہت فرق ہوتا ہے اس کی کلیوں کو اچھی طرح سکھا کر رکھ لیں یہ بھی بہت کام آتی ہے خونی بواسیر کے لیے یہ کلیاں مفید ہیں سوکھی کلیاں پیس لین اور اس کے ہم وزن چینی مصری ملا کر رکھ لیں ایک گرام یہ سوف ایک چمچ مکھن میں ملا کر روزانہ چاٹیے
آٹھ دس دن میں خونی بواسیر ٹھیک ہو جائے گی کچنار کے کھلے ہوئے پھول بھی کام آتے ہیں ان کا قہوہ بنتا ھے ١٠گرام پھول لے کر سوا پیالی پانی میں قہوہ کی طرح پکائیں جب خوب جوش آجائے اتار کر چھان کر چینی ملا کر صبح پی لیں پیٹ میں ریاح نہیں بنے گی اپھارہ ٹھیک ہوگا اجوئن تین گرام پیس کر پہلے پانی سے کھائیں پھر وہ پئے
خون کی صفائی کے لیے کچنار کے پھول ١٠گرام منڑی بوٹی چھ گرام ایک پیالی پانی میں جوشاندہ کی طرح پکا کر کوئی اچھی مصفی خون گولی کے ساتھ شہد ملا کر پی لیے خارش دانوں پھنیسون کے لیے یہ قہوہ مفید ہوتا ہے
بلڈ پریشر میں بھی کچنار کا سالن مفید ہے اس ک سوکھی بھلیاں پیس کر رکھ لے اون درست آتے ہون ہو تو آٹھ گرام سے دس گرام تک یہ سفوف پانی کے ساتھ کھانے سے آرام ہوتا ہے اسی طرح خواتین کے اندرونی بیماریوں میں بھی یہ سبزی بے حد مفید ہے اندرونی زخموں کو بھر دیتی ہے اسی طرح اگر بچوں میں کانچ نکلنے کی تکلیف ہو تو ان کو
کچنار کے تازہ پھول ایک کلو لے کر اس میں دو کلو چینی ملا کر خوب اچھی طرح ہاتھوں سے مل ملا کر مرتبان میں رکھیں مرتبان کا منہ بند کر دیجئے ایک ہفتہ دھوپ میں رکھیں اور دن میں دو تین بار ہلاتے رہے کچنار کا لزید گل قند تیار ہو جائے گا اس کے دو چمچے کھانے سے دل کو فرحت محسوس ہوگی معدہ صحیح رہے گا بھوک لگے گی اور پرانا قبض بھی دور ہو گا
Comments
Post a Comment