یقین کیجیے یہ پڑھ کر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں گے
یقین کیجیے یہ پڑھ کر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں گے گڑ کا مقابلہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ چینی ا نسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے جب کہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اس آرٹیکل میں گڑ کھانے کے چند ایسے فوائد شامل کئے جا رہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ اپنے میٹھے کھانوں میں چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے کیونکہ چینی کھانے سے
صرف کلوریز حاصل ہوتی ہے اور یہ کیلوریز جہاں جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہے وہاں ذیابیطس جیسی بیماری لاحق کرنے کا سبب بھی بنتی ہے جب کہ گڑ اپنے اندر کئی ایسے مزلز رکھتا ہے جو ہماری صحت کیلئے انتہائی مفید ہے گڑ
ہمیں کیسےفائدہ دیتا ہے آئیے جانتے ہیں گڑ نظام انہضام کو تو آنا کرتا ہے ۔گڑ قبض کی بیماری میں انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے یہ ہمارے معدے میں کھانا ہضم کرنے والے اینزائمز کو بیدار کرتا ہے اور ہمیں
. . . . بد ہضمی سے بچاتا ہے اس لیے طب یونان اور طب ا یوردیک کے ماننے والے بدہضمی اور قبض کی صورت میں کھانے کے بعد آپ کو تھوڑا سا گڑ کھانے کا مشورہ دے گے ۔ یہ جگر کی صفائی کرتا ہے ۔ گڑ ہمارے جگر میں سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں شامل اینٹی آکسائیڈ ینٹس اور مزلز خاص طور پر زنک سیلینیم ہمارے اعضا کو متاثر کرنے والے فری ریڈ یکلزکو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمیں کینسر جیسے امراض سے بچانے کے علاوہ ہمارے جسم میں انفیکشنز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتے ہیں ۔ نظام تنفس کو بہتر بناتا ہے اور بلغم ختم کرتا ہے ۔ گڑ سانس کی بیماریوں میں انتہائی مفید چیز ہے خاص طور پر آلودگی والی فضا میں سانس لینے سے جب آلودگی نظام تنفس کو متاثر کرتی تو ایسی صورت میں تھوڑا سا گڑ کھا لینے سے سانس کی نالیوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور آگر سانس کی نالی میں ریشہ بلغم وغیرہ موجود ہو تو گڑ اس کی بھی صفائی کر دیتا ہے ۔ خواتین کی ماہواری کی درد کو ختم کرتا ہے ۔ خواتین اگر تھوڑا سا گڑروزانہ کھائیں تو یہ جہاں ان کے موڈ کو بہتر بناتا ہے وہاں ماہواری سے پہلے ہونے والی تکلیف کو ختم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے یہ ماہواری کے دوران پڑنے والے کریمپس کو ختم کرتا ہے اور انہیں پیٹ کے سے درد سے نجات دلانے کا باعث بنتا ہے . نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہے . . گڑ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے اس لئے عام طور پر لوگ اسے سردیوں میں اپنی خوراک کا حصہ لازمی بناتے ہیں یہ نزلہ زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں میں راحت کا باعث بنتا ہے اور ان بیماریوں کی صورت میں آپ اسے گرم پانی میں یا چائے میں بطور شوگر ڈال کر پی لے تو تکلیف سے فوری راحت ملتی ہے ۔ خون کی صفائی کرتا ہے ۔ گڑ کے بہت سے فا دو ں ا میں ایک زبردست فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خون کی صفائی کرنے میں انتہائی مفید غذا ہے گڑ کی مناسب مقدار خون کے فاضل مادوں کو صاف کردیتی ہے اور صاف خون کا مطلب ہے صحت مند جسم . خون کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔ گڑ زنک اور فولیٹ جیسے کیمیا ۔ سے بھرپور غذا ہے اور یہ دونوں کیمیا خون کی پیداوار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتے ہیں ۔ انتوں کے لیئے انتہائی مفید ہے ۔ گڑ آنتوں کو طاقت بخشتا ہے کیونکہ اس کے آندر کیوں کہ اندر میگنیشیم کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ہر دس گرام گڑ میں آپ کو 16 ملی گرام میگنیشیم ملتی ہے جو کہ جسم کی روزانہ کی مطلوبہ میگنیشیم کی مقدار کا ٤ فیصد ہوتی ہے میعدے کی گرمی دور کرتا ہے گڑ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتا ہے خاص طور پر ایسی غذا جس میں معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے میعدے میں گرمی کا باعث بنتی ہے ایسی صورت میں اگر تھوڑا سا گڑ کھا لیا جائے تو یہ معدے کی حدت کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے گرمیوں میں گڑ کا شربت پینے سے گرمی کی شدت محسوس ہو ناکم ہو جاتی ہے بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے گڑ میں شامل پوٹاشیم اور سوڈیم ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمارے جسم کا بلڈ پریشر نارمل کرتے ہیں جوڑوں کے درد میں مفید ہے اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو اگر آپ کے لئے انتہائی مفید چیز ہے آپ اسے جوڑوں کے درد کی صورت میں ادرک کے ساتھ استعمال کریں یا گرم دودھ میں پینا شروع کر دیں کیا یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنائے گا اور جوڑوں کے درد میں راحت کا باعث بنے گا گڑ بہترین انرجی بوسٹر ھے:
فوری توانائی حاصل کرنے کے لئے اور ورزش سے پہلے گڑ کا شربت آپ کے جسم کو فوری توانائی دیتا ہے اور آپ کے ورک آؤٹ کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے گڑ میں شامل کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ آپ کی تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں اور آپ کو کام کرنے کے لیے دوبارہ توانائی فراہم کرتے ہیں وزن کم کرنے میں مددگار ہے گڑ میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار شامل ہوتی ہے اور پو ٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو جہاں دل کی بیماریوں میں انتہائی مفید ہے وہاں یہ آپ کا میٹا بولیزم بڑھاتا ہے اور فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے ۔ نوٹ ۔ گڑ انتہائی مفید ہے مگر اس کا استعمال زیادہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے ہائی کیلور یز ہوتی ہے
Comments
Post a Comment