کدو کھائے تمام روگوں اور بیماریوں سے نجات پائیں



 

کدو کھائیے تمام روگوں اور بیماریوں سے نجات پائیے ۔ کدو کی دو اقسام ہیں ایک چپن کدو اور دوسرا حلوہ کدو چپن کدو دو رنگوں کے ہوتے ہیں سبز و سفید اور حلوہ کدو کی کئی اقسام ہیں گول پھل والی چپٹے پھل والی زرد رنگت والے لمبے پھل والی سرخی مائل غرض کوئی بھی قسم ہو اس کی افادیت کسی طرح بھی کم نہیں ہے ا سے خاص طور پر گوشت کھانے والوں کو شوق سے کھانا چاہیے کیونکہ یہ گوشت کے نقصانات دور کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے کدو سب ۔ سبزیوں پر فضیلت رکھتا ہے کیوں کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے بڑی رغبت سے استعمال فرماتے تھے اور گوشت کے شوربے میں کدو تلاش کرکے تناول فرماتے تھے اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گوشت کے ساتھ کدو پکانا بہتر ہے . طبی خواص اور علاج . کدو گول ہو یا دراز کئی امراض کا علاج ہے اس میں دیگر سبھی سبزیوں سے زیادہ فوائد موجود ہیں سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہو جاتا ہے پیاس کو تسکین دیتا ہے دل و دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے جگر کی گرمی اور صفرا وی ببے چینی کو دور کرتا ہے مسکن ہے یعنی اسے کھانے سے گھبراہٹ اور وحشت دور ہوتی ہے غمگین کو کھلانے سے غم ختم ہو جاتا ہے بلڈ پریشر کے لئے کدو بے حد کارامد سبزی ہے لیے پیشاب کی جلن کے لیے کدو مفید تر ہے اگر کسی شخص کو بچھو نے ڈنگ مار دیا ہو تو اس کے گودے کا لیپ کرنے اور اس کا رس مریض کو پلانے سے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے کدو کے بریک گودے کو کچھ گرم کرکے گردے پر رکھنے سے درد گردہ کو فوری آرام ملتا ہے کدو کا مربہ تپ دق کے لئے بہت مفید ہے اور مصری ملا کر کدو کا گودہ کھاتے رہنے سے سیل اور تپ دق کا مرض ختم ہو جاتا ہے ۔ کدو کا مربہ ۔ کدو کا مربہ اس طرح بنائے کہ ا س کا چھلکا اتار لیں اور دودو انچ کے ٹکڑے بنا کر کانٹوں سے اس میں سوراخ کر لیں اور پھرانہیں ابال کر گل جانے دیں پھر انہیں چارپائی پر پھیلا دیں تاکہ ان میں سے پانی نکل جائے پھر چینی کی چاشنی کو جوش دے کر گاڑھا کر لیں اور اس میں یہ کدو کے ٹکڑے ڈال دیں تب کشمش بادام اور چھوہارے اس میں ملا کر مرتبان میں ڈال دیں یہ کدو کا مربہ تیار ہوگیا ۔ گرم بخاروں کا علاج ۔ کدو گرم وخشک بیماریوں اور گرم بخاروں میں نہایت مفید ہوتا ہے جسم میں گرمی اور بخار کی وجہ سے نیند نہ آتی ہو ہاتھ پیروں میں سوزش ہو تو اسے ابال کر تھوڑا سا نمک یا چینی چھڑک کر مریض کو کھلانے یا اس کا شوربہ پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ درد دانت ۔ کدو کا گودا پانچ تولہ لہسن ایک تولہ دونوں کو جو کوب کرکے ایک سیرپانی ڈال کر خوب پکائیں جب آدھا پانی جل جائے تو نیم گرم سے کلیاں کریں دانت کا درد پر بند ہو جائے گا ۔ امراض چشم ۔ کدو کا چھلکا حسب ِضرورت لے کر سایہ میں خشک کر لیں پھر جلا لے بس معجزہ نما دوا تیار ہے کھرل میں پیس کر مثل غبار کر لین صبح تین سلائی دو آنکھوں میں بطور سرمہ لگایا کریں تھوڑے ہی عرصہ میں آنکھوں کی تمام شکایتیں رفع ہوجائیگی خونی بواسیر ۔ کدو کا چھلکا حسب ضرورت لے کر سایہ میں خشک کریں اور بریک پیس کر محفوظ رکھیں دونوں وقت چھ ماشہ سے ایک تولہ تک اب تازہ کے ہمراہ پھانک لیا کریں 23 دو تین یوم کے استعمال سے بواسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا یہ خونی دستوں کے لیے بھی لاجواب ہے ۔ بے خوابی کا علاج ۔ یہ دور حاضر کا عام مرض ہے تفکرات رات دیر تک جاگنے اور غیر صحت مند سرگرمیوں چائے کوفی کولا مشروبات کے بکثرت استعمال کے علاوہ چٹ پٹی ثقیل ودیگر روغنی غذاؤں کے کھانے کی وجہ سے نیند روٹھ جاتی ہے اسے کدو کے ذریعے سے منایا جا سکتا ہے ایسے افراد کے لئے کدوں کو دہی میں شامل کرکے پکانا چاہیے بلکہ اس کا رائتا استعمال کرنا چاہیے اور سوتے وقت روغن کدو کی مالش کرنا چاہیے اسے خشخاش کے ساتھ کھانے سے بھی اچھی نینداتی ہے شدت پیاس کدو کا گودا بریک پیس کر ایک چھٹانک پانی نچوڑیے اس میں دو تولہ مصری اور ایک پاؤ پانی ملائے دو تولہ کی خوراک تھوڑے وقفے سے پلاتے رہیے دماغ اور جگر کی گرمی ۔ کدو کا گودا پانچ تولہ ا ملی دو تولہ چینی تین تولہ ایک ایک سیر پانی میں جوش دیں جب ایک پاؤ باقی رہ جائے توا تارکر چھان کر سرد کر کے ایک ہفتہ پلاتے رہے دماغ اور جگر کی گرمی دور ہو کر خون صالح پیدا ہوگا اور دماغطاقتور ہو جائے گا ۔ یرقان ۔ ایک عدد کدو لے کر نرم سی آگ میں دبا کر بھرتا کریں اور اس کا پانی نچوڑ کر قدرے مصری ملا کر پلایا کریں اس کے استعمال سے جگر کی گرمی اور یرقان کو آرام ہو جاتا ہے 



Comments

Popular posts from this blog

انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار

سبز چائے کے فوائد

کچن سے حسن آیے طریقہ ھم بتاتے ہیں