گرمی آگئی استقبال کیجئے اور کچھ احتیاطیی ضرور جان لیں
گرمی آگئی استقبال کیجئے اور کچھ احتیاطیی ضرور جان لیں
ماہ اپریل ختم ہوگیا اور مئی کا آغاز ہوچکا ہے اس مہینہ میں گر می اپنا جون دکھانا شروع کر دے گی یہ اس موسم کا آغاز ہے جس میں انسانی جسم پسینہ تیزی سے خارج کرتا ہے اس گرم موسم میں جب جسمانی محنت و مشقت اور اس کے دوران پانی زیادہ پیا جاتا ہے تو پسینہ کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس سے جسم سے نمکیات کے اخراج کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اکثر ایک ماہ کی گرمی برداشت کرتے کرتے جب انسانی جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے تو پسینے کی مقدار قدرے کم ہو سکتی ہے سخت گرمی کے موسم میں درج ذیل احتیاطوں پر عمل کرنے سے موسم گرما کے امراض تشنج گرمی کا درد سر جسم کا نڈ ھال ہونا سن سڑوک گلے پڑنا اور گرمی مثانہ وغیرہ سے بچا جا سکتا ہے اس موسم کے امراض سے بچنے کے لیے جن احتیاطوں کی ضرورت ہے وہ اس طرح ہے ۔ غذائی احتیاطیں ۔ ناشتے میں مسنون غذائیں استعمال کریں بہترین ناشتہ گندم یا جو کا دلیہ بہترین مقوی معتدل اورصحت بخش زود ہضم ناشتہ ہے دودھ دہی کی لسی دھوپ کی تمازت سے بچاتی ہے ڈبل ڈبل روٹی کا ناشتہ معدے میں تیزابیت اور دل کی دھڑکن بڑھانے کا سبب بنتا ہے اور ناقص غذائیت کا حامل بھی ہوتا ہے موسمی پھل تربوز خربوزہ اور فالسہ وغیرہ کا استعمال کریں دوپہر کے کھانے میں موسم کی سبزیاں اور پھل قدرت کی بہترین غذائیں ہیں کدو ٹینڈے کلفے کا ساگ بینگن کا بھرتا اور دہی ٹھنڈے سالن ہیی یہ انسانی جسم کے اندر درجہ حرارت بڑھنے نہیں دیتے اس طرح سلاد کے کھیرے ٹماٹر ہرا دھنیا پودینہ لیموں اور سرکہ بہترین ہیں گندم پورے جسم کے لیے مکمل غذا ہے جو استعمال کرنا مسنون ہےجو سے تیار کی ہوئی غذا معدہ جگر آنتوں دل و دماغ اعصاب غصہ اور تیزی کو پرسکون رکھتی ہے اور انسان کو موٹا بھی نہیں ہونے دیتی اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین غذائیی ہیں اسی طرح اس موسم میں پیاس بار بار لگتی ہے اور ہم گیس والی ٹھنڈی بوتلیں اور دیگر انگریزی مشروبات کی طرف والہانہ لپکتے ہیں یہ مشروبات ہمارے موسمی تقاضوں کو پورا کرنے کے بجائے نقصان دیتے ہیں بلکہ ان کی نسبت دیسی مشرقی مشروبات زیادہ بامقصد ہیں لیموں کی سکنجبین آلو بخارے کا شربت بیہہ دانے کا شربات فالسے کا شربت اور شکر یا گڑ کا شربت ستو شاہ چھاچھ دہی کی لسی صحیح معنوں میں گرمی کا مقابلہ کرتے اور جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں آلو بخارا قدرت کی بیش قیمت نعمت ہے یہ واحد تر شی ہے جو نزلہ میں بھی مضر نہیں ہے گرمی کے لیے بیرانہ 4 گرام گل نیلوفر پانچ گرام عناب سات دانہ اور چھوٹی الائچی دو دانہ رات کو بھگو دیں صبح مل چھان کر پیئی تربوز اور خربوزہ گرمی تیزابیت اور خون کو دھونے اور صاف کرنے والی نہایت مفید نعمت خداوندی ہے
Comments
Post a Comment