شدید کھانسی میں یورپی عوام کون سا ٹوٹکہ استعمال کرتی ہہیں
شدید کھانسی میں یورپی عوام کون سا ٹوٹکہ استعمال کرتی ہے جاڑے کے موسم میں پان والوں کی دکان پر لونگ الائچی پیپر منٹ چونا تمباکو کے مقابلے میں ملٹھی کا پان کی آوازیں زیادہ سننے میں آتی ہیں خشک اور سرد ہواؤں کی وجہ سے گلے میں خراش اور کھانسی کا مؤثرعلاج یہ بھی ہے کہ پان میں ملٹھی کا سفوف ڈال کر اس کی پیک نگل لی جائے یہ ایک آزمودہ روایتی علاج ہے ملٹھی اور اس کا ست رب السوس مختلف تکالیف کے لیے بکثرت استعمال ہوتا ہے یہ ایک پودے کی جڑ ہوتی ہے جو زمین میں کافی گہری چلی جاتی ہے ان جڑوں کو برسات کے ختم ہونے پر نکالا جاتا ہے دنیا کے مختلف ملکوں کے علاوہ فیصل اباد میں بھی فیصل آباد میں بھی اس کی کاشت ہونے لگی ہے ۔ ملٹھی کے مفید اثرات . اس کا استعمال خاص طور پر کھانسی کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے یہ بلغم وغیرہ کو اعتدال کے ساتھ پتلا کرتی ہے پیاس اور معدے کی سوزش کے لئے مفید ہوتی ہے عضلات پٹھے اس سے قوی ہوتے ہیں حلق کی خشکی دور کرتی ہے اور بلغم خارج کر کے سینے کو صاف کر دیتی ہے دنیا کے مختلف ملکوں میں سے کھانسی حلق وغیرہ کی تکالیف کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے سخت کھا نسی کی صورت میں یورپ میں اسے السی کے ساتھ جوش دیکر بطور چائے پیتے ہیں اس سے گلے حلق کی دکھن خراش اور کھانسی کو بہت آرام ہوتا ہے مغربی ملکوں کے نباتی معالجین ا سے آنتوں اور پیشاب کی نالیوں سے نزلاوی مادے کے اخراج کےلئے بھی استعمال کرتے ہیں مغربی ممالک معالجین نباتات میں غیرملکی ایک معالج کا یہ نسخہ کھانسی کی تکلیف کے لیے بہت مقبول ہے السی کے بیج بارہ گرام ملٹھی ٢٥ گرام عمدہ کشمش ۔ 125 گرام تازہ پانی دو لیٹر پانی میں تمام اجزاء ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی نصف رہ جائے اب اس میں آدھا کلو اچھی قسم کا گڑ شامل کرکے چھان کر قوام درست کرلیں سوتےوقت ایک پیالی گرم پانی میں چائے کے چار چمچ یہ شربت گھول کراس میں آدھے لیموں کا رس شامل کرکے دھیر ےدھیرے پینے سے کھانسی کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے جب بھی کھانسی ستائے اسے پینا مفید ثابت ہوتا ہے
Comments
Post a Comment